Advertisement

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار

نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر جنوری 17 2025، 3:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم نے گزشتہ روز ہی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا تھا، ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔ 

نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔

Advertisement