اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے


بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مذاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر پیش آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مذاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اداکار کی لیلاوتی ہسپتال میں سرجری کردی گئی ہے، ہسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اُتمانی کے بیان کے مطابق سیف کو چاقو کے وار سے چھ زخم آئے جس میں سے دو کافی گہرے تھے۔ڈاکٹر کے مطابق ان میں سے ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے نزدیک تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے جب کہ گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں اور پولیس گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق سرجری کے دوران ڈاکٹروں کو سیف کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تقریباً 2-3 انچ لمبا ایک تیز دھارآلہ ملا جس سے متعلق خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ چاقو کا ایک ٹکڑا ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل








