Advertisement
پاکستان

اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر جنوری 16 2025، 2:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدگی میں ہوئی، آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں، اپنے تمام مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں دوسری طرف سے بھی مثبت جواب ملا ہے، اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

دوسری طرف اڈیالہ جیل میں عمران خان نے بھی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے، اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند ہے یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے، ہم چاہ رہے تھے مذاکرات ہوں، اس میں پاکستان کے استحکام کی بات ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ’اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے بات کرنی چاہیے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں، ہمیشہ بات چیت کا کہا، دوسری طرف سے دروازے بند تھے، اب اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو پاکستان کے ہی استحکام کے لیے بات ہوگی۔

Advertisement
گوئٹے مالا : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،51افراد ہلاک متعدد زخمی

گوئٹے مالا : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،51افراد ہلاک متعدد زخمی

  • 14 hours ago
سعودی عرب کا ٹرمپ کو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کرنے کا مشورہ

سعودی عرب کا ٹرمپ کو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کرنے کا مشورہ

  • 2 hours ago
جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین کی نمایاں شرکت داری ہے، وزیر اعظم

جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین کی نمایاں شرکت داری ہے، وزیر اعظم

  • 2 hours ago
جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نےکتنے  ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں؟رپورٹ جاری

جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نےکتنے  ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں؟رپورٹ جاری

  • 15 hours ago
کراچی کی 16 سالہ  ماہ روز نے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر تیار کر لیا

کراچی کی 16 سالہ ماہ روز نے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر تیار کر لیا

  • 2 hours ago
صدر مملکت کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات،آغا خان چہارم کے انتقال پرگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

صدر مملکت کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات،آغا خان چہارم کے انتقال پرگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

  • 14 hours ago
ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کی بولی

ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کی بولی

  • an hour ago
پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید پاکستانی ڈی پورٹ

پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید پاکستانی ڈی پورٹ

  • 2 hours ago
انتخابی نتائج کالعدم قرار،رومانیہ کے صدر نے استعفی دے دیا

انتخابی نتائج کالعدم قرار،رومانیہ کے صدر نے استعفی دے دیا

  • 15 hours ago
علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک توسیع

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک توسیع

  • an hour ago
ٹرمپ کی  ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر حماس کو  جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

ٹرمپ کی ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر حماس کو جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

  • 2 hours ago
نئی  دہلی میں رنگا رنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد،شرکا کی بھر پور شرکت

نئی دہلی میں رنگا رنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد،شرکا کی بھر پور شرکت

  • 17 hours ago
Advertisement