لاس اینجلس میں 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
حکام کے مطابق آگ پر ابھی تک 55 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے
امریکا کے شہر لاس اینجلس میں 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر ابھی تک 55 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اگلے ہفتے تک اگر آگ نہ بجھی تو اس پر قابو پانا مزید مشکل ہو جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث بجھی آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے، مکینوں کی گھروں کو واپسی ابھی ممکن نہیں ہے ہواؤں کا رخ دیکھ کر شہریوں کی گھروں کو واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
آگ سے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ آگ سے اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 31 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امریکی حکام کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ خوفناک آگ سے اب تک لاس اینلجس کا 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جبکہ 12 ہزار 300 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ہزاروں فائر فائٹرز اور درجنوں طیارے امدادی کاموں میں شریک ہیں، آگ کے نتیجے میں اب تک 26 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہٹن کے علاقے میں لگی آگ پر 45 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔
حکام نے 1 کروڑ 70 لاکھ افراد کو آگ سے پیدا ہونے والی آلودگی سے خبردار کردیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اب تک 60 لاکھ افراد اس وقت شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر حکام نے مزید 84 ہزارافراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ انخلاء کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
حکام عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور ہنگامی تدابیر اختیار کریں۔ اس بحران نے پورے علاقے کو شدید متاثر کر دیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی ،عمرہ ویزہ کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام
- 2 گھنٹے قبل
اسپیس ایکس کے مقابلے میں جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن نے اپنا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا
- 5 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 5 سال قید کی سزا
- 3 گھنٹے قبل
سیف علی خان پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران حملہ کرنے والا شخص گرفتار
- 23 منٹ قبل
پاکستان کے نامور موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے، عطاء تارڑ
- 40 منٹ قبل
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
21ویں ترمیم کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے، جسٹس جمال مندوخیل
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار
- 5 گھنٹے قبل
مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 10 پر آفس 365 ایپس کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان
- 36 منٹ قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے،بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل