غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
یمن کے حوثی رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا


قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد یمن کے حوثی باغیوں نے بھی اسرائیل کیخلاف عسکری کارروائیاں بند کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان کرتے ہوئے یمن کے حوثی رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔
حوثی باغیوں کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا احترام کریں گے اور مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاہم یہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ کتنے عرصے تک خود کو محفوظ رکھ پاتا ہے اور ایسا وہ معاہدے کے مندرجات پر عمل کرکے کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں حماس پر اور لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنائے جانے پر حوثیوں نے یمن سے اسرائیلی سرزمین پر میزائل اور ڈرون برسائے تھے۔
حوثیوں نے امریکا، اسرائیل اور مغربی ممالک کے بحری مال بردار جہازوں کو بھی نشانہ بنایا تاکہ غزہ میں جارحیت کو رکوایا جا سکے۔
.jpg&w=3840&q=75)
ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کی بولی
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کی ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر حماس کو جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل

جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین کی نمایاں شرکت داری ہے، وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نےکتنے ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں؟رپورٹ جاری
- 15 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا ٹرمپ کو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کرنے کا مشورہ
- 3 گھنٹے قبل

گوئٹے مالا : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،51افراد ہلاک متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کی 16 سالہ ماہ روز نے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر تیار کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید پاکستانی ڈی پورٹ
- 2 گھنٹے قبل

انتخابی نتائج کالعدم قرار،رومانیہ کے صدر نے استعفی دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات،آغا خان چہارم کے انتقال پرگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل
نئی دہلی میں رنگا رنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد،شرکا کی بھر پور شرکت
- 17 گھنٹے قبل