علاقے میں مقیم مسلمان اور عیسائی آبادیوں کے درمیان نسلی اور مذہنی تنازعات چل رہے ہیں


بوکوس: نائجیریا کے وسطی علاقوں میں متعدد دیہات پر مسلح گروہوں کے حملوں کے نتیجہ میں کم از کم 160 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ مسلح گروہوں نے وسطی نائیجیریا میں گزشتہ اختتام ہفتہ پر کئی دیہاتوں پر حملوں میں کم از کم 160 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
پلیٹیو سٹیٹ کے دارالحکومت بوکوس میں مقامی حکومت کے سربراہ پیر کاسہ نے 160افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ان مسلح گروہوں نے مختلف کمیونٹیز کے گھروں پر حملے کئے اور انہیں نذر آتش کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ان حملوں میں 300 سے زائد افراد زخمی ہو ئے جنہیں بوکوس، جوس اور بارکن لاڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں مقیم مسلمان اور عیسائی آبادیوں کے درمیان نسلی اور مذہنی تنازعات چل رہے ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل




