ایم وی کیم پلوٹو کے عملہ کے 21 ارکان کا تعلق بھارت اور ایک کا ویتنام سے ہے


نئی دہلی: بھارت نے اپنے مغربی ساحل کے قریب تجارتی بحری جہاز ایم وی کیم پلوٹو پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد 3جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کر دیئے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں بھارتی بحریہ کی دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیم نے لائیبیریا میں رجسٹرڈ ایم وی کیم پلوٹو کی ممبئی بندرگاہ پر آمد پر اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر نگرانی کے لیے پی ۔81 لانگ رینج پیٹرول ایئر کرافٹ ، اورگائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس مورموگائو، آئی این ایس کوچی او ر آئی این ایس کولکتہ کو خطے میں تعینات کیا ہے۔ ایم وی کیم پلوٹو کے عملہ کے 21 ارکان کا تعلق بھارت اور ایک کا ویتنام سے ہے۔ بھارتی بحریہ کے دھماکہ خیز مواد کو ڈسپوزل ٹیم نے جہاز کے ابتدائی معائنے کے بعد اس پر ڈرون حملے کا عندیہ دیا ہے تاہم کہا ہے کہ مزید فرانزک اور تکنیکی تجزیے کے بعد حملے کے ویکٹر اور استعمال شدہ دھماکہ خیز مواد کی قسم اور مقدار کا تعین کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کےایک ترجمان نےاس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تاہم ایران کی طرف سے اس الزام کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایم وی کیم پلوٹو کو ممبئی میں اس کی کمپنی کے انچارج نے مزید آپریشن کے لیے کلیئر کر دیا ہے تاہم جہاز کو مختلف معائنہ کرنے والے حکام کی طرف سے کارگو کی جہاز سے دوسری بحری جہاز کی منتقلی سے قبل لازمی جانچ سے گزرنا ہے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل




