Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا بلے کے نشان پر پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

بلے کا نشان صرف الیکشن کمیشن ہی آفر کر سکتا ہے، شیر افضل مروت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 26th 2023, 8:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا بلے کے نشان پر پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے بلے کے نشان سے متعلق پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر فضل مروت نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، بلے کا نشان صرف الیکشن کمیشن ہی آفر کرسکتا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بلے کا نشان آفر کرنے کی ضرورت کیوں تھی، پرویز خٹک نے تو تحریک انصاف کے مقابلے میں اپنی پارٹی بنائی ہے، پرویز خٹک کے بیان سے ان کے اور الیکشن کمیشن کے تانے بانے ملتے ہے۔ بلا پی ٹی آئی کا نشان تھا اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آخری ملاقات میں این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کے لیے مجھے نامزد کیا تھا، اپنے حلقے لکی مروت سے بھی قومی اسمبلی کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں البتہ کہا سے الیکشن لڑنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کا ہوگا۔ اگر میں چاہوں تو این اے 32 سے الیکشن لڑ سکتا ہو لیکن میں ضد نہیں کرتا جو پارٹی کا فیصلہ ہوگا وہی تسلیم کروں گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت ہوگئی ہے، توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ سمیت باقی کیسز میں بھی جلد ضمانت ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کیسے منعقد ہوگے جب ایک پارٹی سے ان کا نشان لے لیا جائے، ووٹروں سے ان کے ووٹ کا حق چھینا جارہا ہے۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 days ago
Advertisement