Advertisement

اسرائیل نے سلامتی کونسل کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، اقوام متحدہ

اسرائیل نے ان چار دنوں میں نہ صرف غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہیں بلکہ ان میں اضافہ کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 27th 2023, 4:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل نے سلامتی کونسل کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سلامتی کونسل کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔

الجزیرہ کے مطابق سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے قرار داد نمبر 2720 ، جس میں غزہ کو جانے والے راستے کھولنے اور وہاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کو کہا گیا ہے، کو منظور کئے ہوئے چار دن گزر چکے ہیں اور اسرائیل نے ان چار دنوں میں نہ صرف غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہیں بلکہ ان میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیل اپنے ہر قول و فعل سے یہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ آباد کار، نوآبادیاتی قابض، نسل پرست حکومت اور دہشت گرد ریاست ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جرائم کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس سب کے باوجود کچھ ممالک اسرائیل کے خلاف کسی بھی فورم پر کارروائی کو روکنے کےلئے بہانے بناتے ہیں، اس کی طرف سے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزیوں کا جواز پیش کرتے ہیں اور اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی جوابدہی سے بچاتے ہیں اور اس کی سیاسی، عسکری، مالی اور قانونی حمایت جاری رکھے ہوئےہیں۔

Advertisement
پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

  • 15 گھنٹے قبل
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • 2 دن قبل
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • 2 دن قبل
بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

  • 14 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

  • 18 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

  • 16 گھنٹے قبل
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • 2 دن قبل
اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

  • 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 16 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement