بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سزا معطلی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد
اسلام آباد میں صرف دو ہی ججز دستیاب ہیں، توشہ خانہ کیس کم از کم تین رکنی بنچ کو سننا چاہیے، سپریم کورٹ


سپریم کورٹ کا لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست کل لگنے کا عندیہ دے دیا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سزا معطلی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرداری طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فیصلہ معطلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ توشہ خانہ نااہلی درخواست سپریم کورٹ میں دائر نہیں ہوئی، البتہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیمبر میں جاکر فیصلہ کریں گے،توہین عدالت کی درخواست شاید کل لگ جائے۔اسلام آباد میں صرف دو ہی ججز دستیاب ہیں، توشہ خانہ کیس کم از کم تین رکنی بنچ کو سننا چاہیے، اس ہفتے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت ممکن نہیں ہے۔
وکیل شہباز کھوسہ نے روسٹرم پر آکر عدالت سے استدعا کی کہ نااہلی درخواست، تین رکنی بنچ کے سامنے مقررکردیں، اس پر جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ اسلام آباد میں صرف دو ہی ججز دستیاب ہیں لیکن توشہ خانہ کیس کو کم از کم تین رکنی بنچ کو سننا چاہیے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اس ہفتے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت ممکن نہیں، البتہ نااہلی سے متعلق فیصلہ معطل ہونے سے سزا ختم ہونے کی کوئی عدالتی نظیرنہیں ہے۔
شہباز کھوسہ کا ککہنا تھا کہ عدالتی نظیریں موجود ہیں جب مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف فیصلے کے ساتھ سزا بھی ختم کی گئی تھی، پوری قوم اس کیس کو دیکھ رہی ہے۔
اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ ایسی درخواست لے کر آگئے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، آپ کی درخواست کو دورکنی بنچ صرف خارج کرسکتا ہے، کردیں؟
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ دو رکنی بنچ آپ کوعبوری ریلیف بھی نہیں دے سکتا کیونکہ ہائی کورٹ میں ڈویژن بنچ کا فیصلہ ہے، کیا پتا یہ کیس اہم نکات پر ہو اوراس کی سماعت پانچ رکنی بنچ کرے، ویسے اگلے ہفتے قاضی صاحب بھی آجائیں گے۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ عدالت ججز بلا کر ابھی بھی بنچ بنا سکتی ہے، اس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے جواب دیا کہ ججز یہاں دستیاب نہیں آپ بتا دیں کس کو بٹھا کر سماعت کریں؟بعد ازاں ججز کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی تھی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے تناظر میں ہونے والی کارروائیوں کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 18 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- 20 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 19 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- ایک دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 18 گھنٹے قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 2 دن قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 دن قبل

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 2 دن قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- 21 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل




