Advertisement
پاکستان

توہین الیکشن کمیشن ، عمران خان اور فواد چوہدری پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

الیکشن کمیشن نے آج ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 27th 2023, 8:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توہین الیکشن کمیشن ، عمران خان اور فواد چوہدری پر آج بھی  فرد جرم عائد نہ ہو سکی

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کےخلاف کیس کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچا جہاں دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان تھا تاہم چار رکنی بینچ نے آج ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کردی اور دونوں ملزمان پر فرد جرم نہیں عائد ہوسکی۔

سماعت ملتوی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر الیکشن کمیشن میں درخواست آج جمع کرائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement