ڈاکٹر عارف علوی کی چین میں پاکستانی سفیر کو اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید گہرا بنانے کی ہدایت


صدرمملکت عارف علوی کاکہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات منفرد اہمیت کے حامل ہیں۔چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکتدار اور پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کیلئے پاکستان کے سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔چین میں بطور پاکستانی سفیر تقرری پر مبارکباد دی۔چین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید گہرا بنانے کی ہدایت کی۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا سفیرسےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین آہنی پاکستان کا برادر، مستقل اسٹریٹجک تعاون پارٹنر ہے۔چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے۔پچھلی ایک دہائی میں پاک چین اقتصادی راہداری نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔
عارف علوی کاکہنا تھا کہ سی پیک نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے، اسٹریٹجک اہمیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیار کرنے میں مدد کی۔چین کے ساتھ ثقافتی اور تعلیمی تبادلے مضبوط دوستی کیلئے اہم ہیں۔امید ہے کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مزید بہتر ہوگی ۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- ایک دن قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- ایک دن قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 7 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 4 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- ایک دن قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- ایک دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل






