Advertisement

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

النصر نے الاتحاد کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 1:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے رواں سال سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 53 گول کرکے ہیری کین اور کلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سعودی پرو لیگ میں النصر کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر 2 گول کرکے سنگ میل عبور کیا، النصر نے الاتحاد کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

سعودی فٹبال فرینچائز النصر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پرتگالی فٹبالر کی اس کامیابی کے بارے میں ان کے مداحوں کا آگاہ کیا۔

ٹیم کی جانب سے پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو آج اتحاد کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے 53 ویں گول تک پہنچنے کے بعد سال 2023ء میں دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے فتبالر بن گئے ہیں اور اُنہوں نے کلیان ایمباپے اور ہیری کین کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اب تک 52 گول کیے تھے۔

Advertisement