Advertisement
پاکستان

حج کے اخراجات ایک لاکھ روپےکی کمی کی گئی ہے ، طاہر اشرفی

اُن کا کہنا تھا کہ تمام آرگنائزیشنز سے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کریں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 12:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حج کے اخراجات ایک لاکھ روپےکی کمی کی گئی ہے ، طاہر اشرفی

 

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات ایک لاکھ روپے کم ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر تمام تقریبات کا اہتمام پُرامن طریقے سے ہوا۔ پورے ملک کے اندر کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج ایک لاکھ روپے ستا ہوا ہے، یہ ڈالر کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوا، ہم سعودی عرب سے تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ حج کی درخواستیں نہیں آرہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام آرگنائزیشنز سے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کریں۔

Advertisement