Advertisement
پاکستان

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

دائردرخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہرکی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 1:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

عام انتخابات 2024 کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائرکیا گیا۔ اعتراض لاہورکے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پردائر کیا گیا۔

شہری محمد ایازنے کاغذات نامزدگی پراعتراض عائد کیا، بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروائی گئی۔

دائردرخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہرکی۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اورپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیرہے۔

شہری کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزكے صدرہیں،الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔

Advertisement