Advertisement

شارجہ کی فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیےآتش بازی پر پابندی

بیان میں آتش بازی اور جشن منانے جیسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ غزہ کے رہنے والے بھائیوں کے ساتھ حقیقی یکجہتی کے اظہار اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے لیے کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 6:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شارجہ کی فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیےآتش بازی پر پابندی

متحدہ عرب امارات کےشہر شارجہ نےفلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیے نئے سال کی آمد کے سلسلے میں جشن منانے اور آتش بازی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔العریبہ اردوکے مطابق اس ضمن میں شارجہ پولیس کی جانب سےباضابطہ بیان جاری کر کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں آتش بازی اور جشن منانے جیسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ غزہ کے رہنے والے بھائیوں کے ساتھ حقیقی یکجہتی کے اظہار اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے لیے کیا گیا ہے۔شارجہ پولیس نے زور دیا ہے کہ ہر کوئی اس پابندی پر عمل کرے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ پابندی انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر نافذ ہو گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہماری ثقافت اور نظریات کاتقاضا ہے۔

 

Advertisement