Advertisement

امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی

ڈیموکریٹس کی جانب سے انہیں بیلٹ سے ہٹانے کی کوشش عدالت نے بالکل درست اور واضح طور پر مسترد کردی ہے ، ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 2:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی

امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں  پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی ہے۔

ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ میں 4 ووٹرز نے درخواست دائر کی تھی کہ کیپیٹل ہل پر حملے میں کردار کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست میں 27 فروری کو ہونے والی پرائمری الیکشن میں امیدوار بننے سے روکا جائے۔

درخواست پر عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار عدالت کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ اس عدالت کو معاملے کا جائزہ لینا چاہیے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے انہیں بیلٹ سے ہٹانے کی کوشش عدالت نے بالکل درست اور واضح طور پر مسترد کردی ہے۔

Advertisement