Advertisement
پاکستان

ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کا ٹریننگ سنٹر کا دورہ

ضلع کوہستان اپر میں انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کا ٹریننگ سنٹر کا دورہ

کوہستان اپر: ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عرفان اﷲ محسود نے الیکشن 2024ءکے تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ ٹریننگ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ٹریننگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تمام سٹاف کو باقاعدگی سے ٹریننگ کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹر حافظ وقار احمد بھی موجود اس موقع پر موجود تھے۔ ضلع کوہستان اپر میں انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 

Advertisement