Advertisement
پاکستان

رواں سال 1 کروڑ 69 لاکھ، 88 ہزار 946 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، رپورٹ

چترال لوئر میں 5 لاکھ91 ہزار 330 جبکہ اپر چترال میں 38 ہزار 771 سیاحوں کی آمد ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 28th 2023, 8:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رواں سال 1 کروڑ 69 لاکھ، 88 ہزار 946 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، رپورٹ

پشاور: محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے سال 2023 میں سیاحوں کی آمد سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال 1 کروڑ 69 لاکھ، 88 ہزار 946 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے کائیٹ پراجیکٹ کے زیرنگرانی 1422 کال سنٹر نے سیاحوں کی آمد سے متعلق ڈیٹا جمع کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 26 دسمبر 2023 تک 1 کروڑ 69 لاکھ، 88 ہزار 946 سیاحوں نے صوبے کا رخ کیا جن میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 4 ہزار 554 رہی۔سب سے زیادہ سیاح گلیات گئے جن کی تعداد جنوری سے دسمبر تک 63 لاکھ، 48 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وادی ناران کاغان میں 50 لاکھ 80 ہزار، مالم جبہ میں 35 لاکھ 49ہزار سے زائد جبکہ دیر اپر اور دیر لوئر میں ایک سال کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار 740 سیاح سیرو تفریح کیلئے گئے۔

چترال لوئر میں 5 لاکھ91 ہزار 330 جبکہ اپر چترال میں 38 ہزار 771 سیاحوں کی آمد ہوئی جن میں غیر ملکی سیاح 1 ہزار 624 چترال لوئر گئے۔ چترال اپر میں 791، دیر اپر اور لوئر میں 417، گلیات میں 237، مالم جبہ میں 588 جبکہ ناران کاغان میں 897 غیر ملکی سیاح آئے۔

Advertisement
نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

  • ایک دن قبل
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

  • ایک دن قبل
لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

  • 9 گھنٹے قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

  • 4 گھنٹے قبل
نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

  • 12 گھنٹے قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

  • 2 دن قبل
پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

  • ایک دن قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

  • ایک دن قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

  • ایک دن قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

  • 10 گھنٹے قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

  • 12 گھنٹے قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

  • ایک دن قبل
Advertisement