وہ جمہور پر یقین رکھتے ہیں اور ووٹ ہی کے ذریعے معاملات کرنے پر یقین رکھتے ہیں، لطیف کھوسہ

تحریک انصاف کے وکیل اور رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کی مداخلت نہیں چاہتے، وہ جمہور پر یقین رکھتے ہیں اور ووٹ ہی کے ذریعے معاملات کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ سینئر ترین سیاستدان شاہ محمود قریشی کے ساتھ بد سلوکی کی گئی اور دوبارہ گرفتار کیا گیا، 9 مئی سے اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا اور وہی کیسز بنا کر گرفتاری ڈال دی گئی۔
لطیف کھوسہ نے الزام عائد کیا کہ پہلے ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، اور اب ان کی جانچ پڑتال میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، اس دوران تجویز وتائید کنندگان کو گرفتار کیا گیا، یہ الیکشن کمیشن پر دھبہ ہے، نگران حکومت کیا اس طرح کے فراڈ انتخابات کرائے گی۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ کیسسز میں پراسیکیوٹر نے کمر میں درد کا کہہ ہر ہفتہ کی تاریخ لی،ہم نے توشہ خانہ کیس میں دفعہ 94 کے تحت ایک اور درخواست دی تھی اور استدعا کی تھی کہ 1947سے جتنے بھی پاکستان کے صدور، وزرائے اعظم، گورنز اور جتنے بھی اکابرین رہے ہیں، انہوں نے جو توشہ خانہ سے تحائف لئے ہیں ان کی فہرست منگوانے، واحد بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا کیس بنا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ بشری بی ںی کی درخواست ضمانتوں میں 6 جنوری تک توسیع کر دی ہے، امید ہے سائفر والا کیس ختم ہو جائے گا، مجھے بشری بی بی کی خاص ملاقاتوں کا علم نہیں ہے، اس کی تصدیق اور تردید نہیں کر سکتا۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین پرعزم ہیں اور چاہتے ہیں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے، وہ کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کی مداخلت نہیں چاہتے، اور جمہور پر یقین رکھتے ہیں اور ووٹ ہی کے ذریعے معاملات کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 15 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 15 گھنٹے قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

