Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے انتخابی نشان ”بلے“ سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 10:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے انتخابی نشان ”بلے“ سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے انتخابی نشان ”بلے“ سے متعلق آج بھی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے متعلق آج دوسرے روز بھی اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمشین ، ڈی جی لاء سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی، تاہم آج بھی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

یاد رہے کہ پشاورہائی کورٹ نے منگل کو تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور انتخابی نشان کی واپسی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انتخابی نشان ”بلا“ بحال کردیا تھا۔

Advertisement