نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے


پاکستان اور ایران نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کےلئے نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اطلاعات ونشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کہا گیا کہ ایران اور پاکستان نئے منصوبوں پر کام کریں گے ۔
ملاقات کے دوران ذرائع ابلاغ ،ثقافتی وفود کے تبادلوں اور دوطرفہ تجارت سمیت دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔دونوں ممالک گہرے مذہبی، ثقافتی اور لسانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے شعبوں میں تعاون، ثقافتی وفود کے تبادلوں، دوطرفہ باہمی تجارتی تعلقات، ایران ایکسپو 2024سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعاون وقت کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سینما کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے ایم او یوز پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ثقافتی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، اس طرح کے دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔
ایرانی سفیرنے نگران وزیراطلاعات کو اسلام آباد میں اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ کا بیورو آفس کھولنے سے متعلق آگاہ کیا۔
نگران وزیراطلاعات نے ایرانی سفیر کو پاکستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہماری ترجیح ہے۔
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 17 hours ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 16 hours ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- a day ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 17 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 days ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 days ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 hours ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 days ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 days ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 days ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 15 hours ago

