پویس نے میر علی کے علاقے موسکی میں کھیت سے چھ حجاموں کی لاشیں برآمد کیں


شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے موسکی میں کھیت سے چھ حجاموں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے۔ رپورٹس کے مطابق قتل کیے گئے افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے اور مقتولین کی میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔
آر پی او بنوں ڈویژن نے بتایا کہ میرعلی کے علاقے موسکی میں قریبی کھیتوں سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی شناخت حجام کے طور پر ہوئی ہے اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ان میں سے ایک کا شناختی کارڈ ہے اور اس کا تعلق ڈی جی خان سے ہے، مزید کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے اعداد وشمار کے مطابق شمالی وزیرستان میں گذشتہ سال شدت پسندی کے 201 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 36 سکیورٹی فورسز کے اہلکار جان سے گئے جبکہ 28 عام شہری نشانہ بنے۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی گذشتہ کئی سالوں سے سامنے آرہے ہیں، جن میں مقامی قبائلی عمائدین، سماجی کارکن اور عام لوگوں کو بھی ہدف بنایا گیا۔
افغان سرحد سے ملحقہ شمالی وزیرستان ماضی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا گڑھ رہا ہے لیکن 2014 میں اس ضلعے میں ایک بڑا فوجی آپریشن کر کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کیا گیا۔
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 3 days ago
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں
- 10 hours ago

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 7 hours ago

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل
- 7 hours ago

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 7 hours ago

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
- 9 hours ago

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 9 hours ago

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟
- 10 hours ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 2 days ago

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 3 days ago
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
- 12 hours ago

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 7 hours ago




