فائرنگ سے قتل کیے گئے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے، جو پنجاب سے یہاں آکر کام کررہے تھے


میران شاہ:شمالی وزیرستان میں پنجاب سے آکر کام کرنے والے 6 حجاموں کو قتل کردیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں موسکی سے 6 غیر مقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے۔
فائرنگ سے قتل کیے گئے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے، جو پنجاب سے یہاں آکر کام کررہے تھے۔ مقتولین کی میرعلی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔ لاشوں کو میرعلی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف پہلوؤں کے پیش نظر تحقیقات شروع کردی ہے۔
گذشتہ دنوں کوئٹہ میں مبینہ طور پر کام سے نکالنے پر ملازم نے مالک کے 7 سالہ بیٹے کو قتل جبکہ مالک کو زخمی کر دیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ 18 سالہ ملزم صالح محمد کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے رہائشی ضیا الرحمان مہمند کی رکشہ آٹوز کی دکان میں بطور کاریگر کام کرتا تھا۔
ایس ایچ او خالق شہید تھانہ منظور احمد نے بتایا کہ چند روز پہلے ضیا الرحمان نے صالح محمد کو جھگڑا کرنے پر کام سے نکال دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے کام سے نکالنے پر طیش میں آکر ضیا الرحمان کے گھر جاکر اس پر حملہ کر دیا اور اسے پیٹ بازو اور کمر پر چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔
ایس ایچ او کے مطابق ملزم نے ضیا الرحمان کے سات سالہ بیٹے حسیب الرحمان کا گلہ کاٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا- اس واقعے کا مقدمہ زخمی دکان مالک کے والد کی مدعیت میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 دن قبل




