Advertisement
پاکستان

کاغذات نامزدگی منظور یا مستردفیصلہ بدھ تک کیا جائے گا

انتخابی نشانات اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کیلئے پولنگ اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 5th 2024, 3:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاغذات نامزدگی منظور یا مستردفیصلہ بدھ تک کیا جائے گا

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف دائر اپیلوں کو نمٹانے کیلئے تشکیل دیئے گئے اپیلٹ ٹریبونلز بدھ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

ان ٹریبونلزکی سربراہی ہائی کورٹس کے جج کر رہے ہیں۔ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست اس ماہ کی گیارہ تاریخ کو آوایزاں کی جائے گی اور امیدوار جنوری کی بارہ تاریخ تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

انتخابی نشانات اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کیلئے پولنگ اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو ہوگی۔

Advertisement