9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18 خوارج جہنم واصل کئے گئے، آئی ایس پی آر


سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں 43 خوارجی دہشت گر دہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ٓئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 9 دسمبر سے لے کر اب تک کی جانے والی مختلف کارراوئیوں میں 43 دہشتگرد ہلاک ہوئے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کی گئی ، ہلاکتیں فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشت گرد گروپوں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی رات سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کو بلوچستان میں موسیٰ خیل اور پنجگور میں کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 20 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل

