جی این این سوشل

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں  سونے کی قیمت میں بڑی کمی  ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 24 گرام  سونے کی نئی  قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 800 ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4286 روپے کی کمی ہوئی ہے جس  کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے  ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 50 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سونے کی نئی قیمت 2666 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

موسم

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب

پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب

پنجاب حکومت نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب کیا ہے۔

یہ ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور شہر میں آلودگی کی سطح کم کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اسے ایک انقلابی قدم قراردیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سموگ کے سنگین مسئلے پر قابوپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے انہوں ںے کہاکہ یہ ٹاور لاہور پاکستان کیلئے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔

ادھر پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کا میڈیا میں تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

پروفیسر فرہیٹن الٹن   نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں اشتراک سے اسلام مخالف مہم جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ترکیہ کا میڈیا   میں تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے استنبول میں ترکیہ ایوان صدر کے مواصلات کے سربراہ پروفیسر فرہیٹن الٹن  سے ملاقات کی اور میڈیا کے شعبے میں تعاون، عوامی سفارتکاری کے فروغ اور اسلام مخالف رجحان اور جھوٹی خبروں سے نمٹنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے پی ٹی وی  اور ترکیہ کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی اور پاکستان میں ترکیہ کے مقبول ڈراموں کی نشریات پر اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا کے تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس اشتراک سے باہمی عوامی رابطے مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کے بارے آگاہی پیدا کی جائے۔

پروفیسر فرہیٹن الٹن   نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں اشتراک سے اسلام مخالف مہم جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کے لبنان میں  ڈرون حملے ، حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل  کے  لبنان میں  ڈرون حملے 
 ، حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے لبنان میں کیے گئے  ڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل  کا دعویٰ ہے کہ  لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب  صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں .

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll