علاقائی
کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو عہدے پر بحال کر دیا گیا
نجی ہسپتال میں پولیس کے دھاوے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پرڈی آئی جی سی آئی اے لیاقت علی ملک کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا
تفصیلات کےمطابق کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کینسل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ نجی ہسپتال میں پولیس کے دھاوے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پرڈی آئی جی سی آئی اے لیاقت علی ملک کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا۔
ڈی آئی جی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو او ایس ڈی بنا دیا گیاتھا، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا بھی جاری کیا گیا تھا جسے واپس لے لیا گیا ہے ۔
آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور اور دیگر واقعے کے بعد ڈاکٹرز ہسپتال پہنچے اور معاملے کی فوری انکوائری کی ہدایت کر دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان
یونان کشتی حادثہ: صدر مملکت،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی مذمت،انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
وزیرِاعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیاگیا
یونان کے جنوبی جزیرے میں ہونے والے کشتی حادثے پر صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات کی ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یونان کشتی حادثے میں ہونے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ قبیح عمل ہے جس کے نتیجے میں لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔
صدر مملکت نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیزکرنے پر زور دیتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین کےساتھ اظہارتعزیت کیا اور اہلخانہ کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔
یونان کشتی حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا،یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کیلئے واٹس ایپ نمبر 00306943850188 کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔
پاکستان
سربراہ پاک بحریہ کا دورہ بحرین ، سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے سیکورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے بحرین کا دورہ کیا ،دورے کے دوران اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
نیول چیف کی مملکت بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور ڈپٹی سپریم کمانڈر بحرین ڈیفینس فورسز، سلطا ن بن حماد الخلیفہ سے الگ ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعلقات پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، کمانڈ ر بحر ین ڈیفنس فورسز؛ فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڑ،جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان اور کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم البن علی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہو ئیں ۔
نیول چیف کی مملکت بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے تفصیلی ملاقات ہوئی،ملاقات میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے سیکورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نیول چیف نے رائل بحرین ڈیفینس فورس کے جنگی جہاز منامہ اور رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا بھی دورہ کیا۔
کھیل
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا
ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور صرف 67 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
تفریح 2 دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف
-
تجارت 2 دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا