جی این این سوشل

دنیا

چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سینٹیاگومیں زلزلے کی گہرائی 100 کلومیٹر تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں

براعظم جنوبی امریکہ کے  ملک چلی میں 6.2 شدت کا زلزلہ  ریکارڈ کیا گیا جس سےعمارتیں لرز اٹھیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سینٹیاگومیں زلزلے کی گہرائی 100 کلومیٹر تھی، تاحال  زلزلے سے کسی  جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 یاد رہے  گزشتہ  سال چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے  کے باعث 126 ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا 

قرض پروگرام کی رقم سماجی تحفظ اور ترقی کے لئے استعمال کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا 

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے درمیان 33 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ  طور پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ قرض پروگرام کی رقم سماجی تحفظ اور ترقی کے لئے استعمال کی جائے گی،قرض پروگرام کی رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے استعمال کی جائے گی، اور غریب اور کمزور خاندانوں کو موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ معاونت فراہم کی جائے گی۔ 

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے دستخط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے کہا ہے کہ قرض پروگرام سے غریب بچوں اور نوجوانوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لیے صحت کی خدمات اور غذائی سپلائیز تک رسائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ہم نے مذاکرات کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی، بیرسٹر گوہر

سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، ہر مرحلے پر تفصیلی اور غیر مشروط بات ہونی چاہیے،بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم نے مذاکرات کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہم نے کوئی شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں۔
اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی مقدمہ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے۔ مقدمات تمام جعلی ہیں اور تمام میں بریت ہو گی۔


مذکرات سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹرگوہر  نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، ہر مرحلے پر تفصیلی اور غیر مشروط بات ہونی چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ  میں جامع اور غیر مشروط مذاکرات کا حامی ہوں۔
چئیرمین پی ٹی آئی  نے کہا کہ جمہوریت کے لیے سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے۔ اور پہلے بھی ہم آگے کی طرف بڑھ رہے تھے۔ پہلے بھی رابطے بہترین جا رہے تھے تاہم ایک سطح پر مذاکرات ختم ہو گئے،ان کا مزید کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کے لبنان میں  ڈرون حملے ، حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل  کے  لبنان میں  ڈرون حملے 
 ، حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے لبنان میں کیے گئے  ڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل  کا دعویٰ ہے کہ  لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب  صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں .

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll