وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
امید ہے تاجکستان کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،شہباز شریف


وزیر اعظم شہباز شریف سے تاجکستان کے وزیر برائے توانائی دلیر جمعہ نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور فروغ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تاجکستان جوائنٹ کمیشن کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے تاجک صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے تاجکستان کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.
اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے دورے میں مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ معاہدوں پر بروقت عمل درآمد سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
تاجکستان کے وزیر برائے توانائی نے پاکستان آمد پر شانداr استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پروزیرتوانائی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بہتر بنانے اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں کاسا-1000 سمیت علاقائی روابط کے دیگر منصوبے بھی زیر بحث آئے، فریقین نے مواصلات خصوصاً زمینی روابط، توانائی، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 16 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 17 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 13 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 17 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 12 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

