پاکستان
نگران وزیر اعظم کی سرحدی علاقوں میں خصوصی سرمایہ کاری زونز اور صنعتوں کا قیام کی ہدایت
سمگلنگ کی مکمل روک تھام کیلئے تمام ادارے بالخصوص فرنٹیئر کور، کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ اپنے اقدامات میں تیزی لے کر آئیں، انوار الحق کاکڑ
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ تجارت اور صنعت کو ہدایت کی ہے کہ سرحدی علاقوں میں خصوصی سرمایہ کاری زونز اور صنعتوں کا قیام عمل میں لانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارت اور سرحدی اضلاع میں سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا منعقد ہوا۔ اجلاس کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے رپورٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو پاکستان کسٹمز، ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور این ایل سی کی سرحدی علاقوں میں کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام ایجنسیاں مل کر سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہیں جس کی بدولت لاکھوں ٹن غیر قانونی اشیاء کی غیر قانونی درآمد روک کر ملکی خزانے کو بھاری نقصان سے بچایا گیا۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ سمگلنگ کی مکمل روک تھام کیلئے تمام ادارے بالخصوص فرنٹیئر کور، کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ اپنے اقدامات میں تیزی لے کر آئیں، سمگلنگ کے گھناؤنے کاروبار سے صرف چند بااثر افراد کو فائدہ پہنچتا ہے۔ سمگلنگ کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم نقصان اٹھا رہی تھی اور حکومت اس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ این ایل سی چمن بارڈر پر اپنے سکیننگ و چیکنگ کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ پاکستان کسٹمز سرحدی علاقوں میں اپنی استعداد کار میں اضافہ کرے تاکہ سمگلنگ میں پکڑے جانے والے عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکے،
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان سمیت دیگر ممالک جن کے ساتھ پاکستان کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ ہوتی ہے، وزارت تجارت اس کی کڑی نگرانی کرے اور متعلقہ حکام کو اشیاء کی برآمد کے رجحانات کے حوالے سے آگاہ کرے۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں قانونی تجارت کو فروغ دینے اور مکمل دستاویزی کارروائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کارگو کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال کیا جائے۔
دنیا
ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات
دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس تہران لائیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔
پاکستان
پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر
مختلف ایئرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ جبکہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں
پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کے باعث مختلف ائیرپورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 3 کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا جب کہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔
کراچی سے فیصل آبادکی دو پروازیں، لاہور کوئٹہ کی دو پروازیں، جدہ سے لاہور کی پرواز، مسقط سے سیالکوٹ کی دو پروازیں اور اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں بھی مسنوخ کردی گئیں۔
دوحہ سے ملتان کی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا اور بعد ازاں موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو واپس ملتان لایا گیا، جدہ سے لاہور کی پرواز کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جب کہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کوالالمپور کی پرواز،لاہور سے بینکاک کی پرواز بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کرسکی جب کہ کراچی اسلام آباد کے مابین 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر آمد و روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ لاہور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔
کھیل
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، ٹم ساؤتھی
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اپنی رٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا۔
کیوی فاسٹ بولر کی رٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ٹم ساؤتھی کا کیرئیر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہملٹن میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو بھی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ٹم ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے بھی فیصلہ کریں گے۔
ٹم ساؤتھی اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں جبکہ 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل حاصل کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار