Advertisement
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کی سربراہ طالبان ہیبت اللہ خانزادہ سے ملاقات

پاکستانی سے روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے بتایا تھا کہ وہ قندھار بھی جائیں گے جہاں ان کی افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 11th 2024, 4:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مولانا فضل الرحمان کی  سربراہ طالبان ہیبت اللہ خانزادہ سے ملاقات

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر افغانستان میں موجود ہیں، جہاں ان کے اور افغان امیر مولانا ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

اپنے دورہ افغانستان پر مولانا فضل الرحمان افغان قیادت کے متعدد افراد سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان اتوار کو افغان حکومت کی دعوت پرکابل پہنچے تھے، جہاں انہوں نے افغانستان کے وزیراعظم ملاحسن اخوند اور نائب وزیراعظم افغانستان مولوی عبدالکبیر سے ملاقاتیں  کیں ، وہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملے۔

پاکستانی سے روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے بتایا تھا کہ وہ قندھار بھی جائیں گے جہاں ان کی افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوگی۔

پاکستانی میڈیا  نے بدھ کی سہ پہر کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ مولانا فضل الرحمان کی طالبان سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ جس کی بعد میں ذرائع نے تصدیق کردی ، ذرائع کے مطابق یہ ملاقات کابل شہر سے باہر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ملا ہیبت اللہ نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا اور مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی رابطے بڑھانے اور خطے میں امن و امان لانے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement