Advertisement
ٹیکنالوجی

نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کیلئے ایپ متعارف کرواد ی

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نےپاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 11th 2024, 5:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کیلئے ایپ متعارف  کرواد ی

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نےپاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔شہریوں کو قطار اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لئے نادرا نے یہ جدید ترین سہولت متعارف کرائی ہے۔

خودکار نظام کی بدولت، تصویر اپ لوڈ کرنے، فنگرپرنٹس اور آن لائن پے منٹ انتہائی آسان ہوچکی ہے۔قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) ،بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے شناختی کارڈ (نائکوپ)،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)اب گھر بیٹھے اس ایپ کے ذریعے بنوائی جاسکتی ہے ۔

کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں یا کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نادرا میگا دفاتر میں موجود خصوصی معلوماتی کاؤنٹرز پر رابطہ کریں۔ہیلپ لائن:(100-786-111-51-92)+۔ویب سائٹ لنک: https://id.nadra.gov.pk
۔موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ لنک:https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.nadra.pakid&hl=en&gl=اور IOS: https://apps.apple.com/us/app/pak-identity/id1563975817
ہے۔

 

Advertisement