Advertisement

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 10افراد ہلاک

حادثے کے وقت کل 425 افراد زیر زمین کام کر رہے تھے اور ان میں سے 380 کو کان سے باہر نکال لیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 14th 2024, 6:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ،  10افراد ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں حادثے سے 10افراد ہلاک جبکہ 6لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی چین کے صوبہ ہینان کے شہر پنگڈنگشن میں پنگڈنگشن تیانان کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ کی کوئلے کی کان میں مقامی وقت کے مطابق دن 2:55 پر کوئلہ اور گیس کے پھٹنے کی وجہ سے 10افراد ہلاک اور 6لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت کل 425 افراد زیر زمین کام کر رہے تھے اور ان میں سے 380 کو کان سے باہر نکال لیا گیا ہے تاہم ریسکیو کام تاحال جاری ہے۔

Advertisement