Advertisement

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ جوڈو پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع

اس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے جوڈو کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 15th 2024, 5:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ جوڈو پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع

اسلام آباد: پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کے تعاون سے ملک بھر میں پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ جوڈو پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ جوڈو پروگرام کا پہلا مرحلہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شروع ہو گیا ہے۔

دوسرا مرحلہ اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا جبکہ تیسرا مرحلہ پنجاب میں 2 ہفتے بعد شروع کیا جائے گا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 15 سے 25 سال تک کے نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہےہیں۔ اس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے جوڈو کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو پہلے مرحلے میں ڈویژنل سطح پر ٹرائلز کےلئے منتخب کیا جائے گا اس کے بعد انہی کھلاڑیوں میں سے بین الصوبائی سطح کےلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور بین الصوبائی سطح پر شاندار کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں باصلاحیت اور نامور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کےلئے موقع فراہم کئے جائیں گے۔

Advertisement
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 2 days ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 5 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 2 days ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 4 hours ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • a day ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 4 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 2 days ago
Advertisement