Advertisement
پاکستان

ہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگی لیکن ہم سے تو فیلڈ ہی چھین لی گئی، لطیف کھوسہ

25 کروڑ عوام کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا، رہنما پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 15th 2024, 6:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگی لیکن ہم سے تو فیلڈ ہی چھین لی گئی، لطیف کھوسہ

سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ جمہوریت کا سیاہ ترین دن ہے جہاں 25 کروڑ عوام کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا ہے۔ہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگی تھی لیکن ہم سے تو فیلڈ ہی چھین لی گئی۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کی باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے صاف شفاف انتخابات اور لیول فیلڈ کا کہہ رکھا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ ہمارے امیدواروں اور تائید کنندہ کو اٹھا لیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی بھاری نفری آر او دفتر کے باہر لگی رہی۔ ساتھ جانے والے وکلاء کو گرفتار کیا گیا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا موقع آیا تو کاغذات نامزدگی کو پھاڑا گیا اور تشدد کیا گیا۔ ایم پی او لگا کر امیدوار گرفتار کئے گئے۔  ڈی سی نے ایم پی او جاری کئے وہی ڈی آر او ہے۔ جلسہ کرنے نہیں دے رہے،گھر مسمار کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے نوٹس میں لائے کہ آپ کی حکم عدولی ہورہی ہے۔ پنجاب حکومت کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں۔ میرے بیٹے کو میرے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی عظمت کو سلام اور وہ کہتے ہیں کہ ٹی وی دیکھتے ہی نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن بددیانت ہے۔ جو جیل میں جاتے ہیں اور وہاں سابق چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہیں۔ ہمارے نشان کو الیکشن کی آمد پر چھینتے ہیں۔الیکشن کے لئے بیس روز کا وقت دیا گیا کہ الیکشن کرائیں۔ اکبر ایس بابر ہمارے کارکن کے آگے نہیں ٹھہر سکتا۔ 13 لوگوں نے آکر یہاں جھوٹ بولا۔ کیا بلاول،نوازشریف،زرداری کے سامنے کوئی ٹھہر سکتا ہے؟ 

انہوں نے بتایا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے الیکشن کرائےکسی نے مدمقابل نہ ہونے کا اعتراض نہ کیا۔ یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے کہ ایک جماعت کو نشان ملا ہوا تھا۔ رات ساڑھے گیارہ بجے اس کو ختم کیا گیا۔ فیصلہ کی بنا پر ہماری خواتین اور اقلیتی نشستوں کو اڑا دیا گیا۔ تحریکِ انصاف نظریاتی کے چیئرمین نے ہمارے ساتھ دستخط کئے۔ اس کو ٹی وی پر لا کر کہلوایا گیا کہ سب جعلی ہے۔ الیکشن کمیشن کہتی ہے ایک جماعت والا دوسری جماعت کی ٹکٹ پر نہیں لڑ سکتا۔ یہ سیاہ دن ہے پاکستان کی جمہوریت میں۔ پچیس کروڑ عوام کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں۔ آپ نے 22 اکتوبر کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی تھی۔ ہم سے فیلڈ چھین لی گئی ہے، ہمیں کوئی اعتماد نہیں ہے۔ الیکشن میں ریٹرننگ افسران کے پاس جاکر کالا کوٹ ووٹ پر پہرا دے گا۔ لوگوں کے دلوں میں عزم اور حوصلہ بڑھ رہا ہے۔

Advertisement
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 2 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 4 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 4 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 2 گھنٹے قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 3 دن قبل
Advertisement