Advertisement
پاکستان

نگران وزیر خارجہ کی نمائندہ خصوصی برائے امور افغانستان حسن کاظمی سے ملاقات

 انہوں نے افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور امن و بات چیت کے لئے علاقائی عمل پر وسیع تبادلہ خیال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 16th 2024, 6:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر خارجہ  کی نمائندہ خصوصی برائے امور افغانستان حسن کاظمی سے ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ  علاقائی استحکام کے لئے تعاون بڑھانے کی  اشد ضرورت ہے ۔

جلیل عباس جیلانی  نے ایران کے نمائندہ خصوصی برائے امور افغانستان حسن کاظمی قمی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے پرامن اور مستحکم خطے کے وژن کے حصول کے لئے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اہم کردار پر بھی کو بھی سراہا ۔ 

 انہوں نے افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور امن و بات چیت کے لئے علاقائی عمل پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔

 

Advertisement
Advertisement