Advertisement

بحیرہ احمر: حوثی باغیوں کا امریکی بحری جہاز پر پلٹ وار، اینٹی شپ بیلسٹک میزائل حملہ

حملہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہے، حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 16th 2024, 3:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بحیرہ احمر: حوثی باغیوں کا امریکی بحری جہاز پر پلٹ وار، اینٹی شپ بیلسٹک میزائل حملہ

بحیرہ احمرمیں حوثیوں نے امریکی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، امریکی فوج نے اس کی تصدیق کر دی۔

امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یمنی حوثیوں نے پہلا میزائل حملہ ناکام ہونے کے بعد دوبارہ حملہ کیا، اینٹی شپ بیلسٹک میزائل حملہ امریکی ملکیت کے مارشل آئی لینڈز جھنڈا بردار جہاز پر ہوا۔

ادھر حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہیں۔

Advertisement
Advertisement