بلّے کا نشان تو چھین لیا اب آپ ہم سے تنقید کا حق بھی چھین رہے ہیں، ، شعیب شاہین

.jpg&w=3840&q=75)
توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کی الیکشن کمیشن کے ممبران سے تلخ کلامی ہو گئی۔
بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اس کیس کو ملتوی کر دیں، آپ ہم سے تنقید کا حق بھی چھین رہے ہیں، بلّے کا نشان بھی چھین لیا، اب الیکشن کے دنوں میں ہمارے لیڈر پر توہین الیکشن کمیشن کی سزا ہو جائے گی۔
ممبر الیکشن کمیشن نے شعیب شاہین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے چھینا نہیں، آپ کو بلے کا نشان دیا ہی نہیں تھا،عدالت کا فیصلہ آیا ہے ، اس کیس کو دو سال ہو گئے ہیں، اُس وقت آپ کی حکومت تھی۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اللّٰہ کرے فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو، ہمارے اندر لاوا پکا ہوا ہے، ہم اس کا اظہار نہ کریں، رحیم یار خان میں ہمارے وکیلوں پر پرچہ ہوا ہے۔ الیکشن میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے وکلاء نے انتخابی عملے پر حملہ کیا تھا، تنقید ہونی چاہیے، گالی تو نہیں ہونی چاہیے، یہ کیسز 2021 سے پڑے ہیں، آپ نے کیس کو اتنا طول دے دیا، جیل میں جو ہوا اس پر ہم خاموش رہے، جس طرح جیل میں ملزم نے برتاؤ کیا ہم نے برداشت کیا، جیل میں کیا ایسا ہم نے پہلے نہیں دیکھا، ہم بہت کچھ کر سکتے تھے۔
الیکشن کمیشن نے کیسز کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت کا ہمیں نوٹس تک نہیں گیا۔ ہمیں سماعت کے متعلق میڈیا سے پتہ چلا۔ جن کی ذمہداری ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں وہ کیا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی جس نے انتخابی نشان چھین لیا، 25 کروڑ عوام کا حق چھین لیا، ان کا غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا اور کہا کہ اب توہین الیکشن کمیشن میں بھی سزا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا نا پروڈکشن آرڈر ہے اور انکی عدم موجودگی میں کیس چل رہا ہے۔ ہم انتخابی مہم میں مصروف ہیں وہاں پتہ چلا وہاں سے بھاگ کر پہنچا۔ میری عدم موجودگی میں فرد جرم لگائی گئی۔ جس کا وکیل موجود نہیں اس پر فرد جرم کیسے لگ گئی؟

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 3 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 3 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 21 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 دن قبل




