یہ فیصلہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے عراقی کردستان کے علاقے میں کئے گئے میزائل حملے کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے

.jpg&w=3840&q=75)
عراق نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔ عراق نے یہ فیصلہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے عراقی کردستان کے علاقے میں کئے گئے میزائل حملے کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کور نے پیر کی شام اسرائیل کے عراق میں قائم جاسوسی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا دعوی کیا تھا۔ اس بارے میں اسرائیل کی جانب سے کسی تبصرے سے گریز کیا گیا تھا۔
تاہم بعد ازاں امریکی ترجمان دفتر خارجہ میتھیو ملر نے اس ایرانی حملے کو نہ صرف لاپرواہ میزائل حملہ قرار دیا بلکہ اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس بلیسٹک میزائل حملے سے امریکہ کا کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا ہے۔
امریکہ نے ایران کے اس حملے کو عراق کی سلامتی و خود مختاری کے خلاف حملہ بھی کہا۔جبکہ ایران کا کہنا تھا کہ اس نے یہ حملہ کرمان میں مقتول پاسداران کمانڈر جنرل سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مزار کے پاس دو دھماکوں سے تقریبا ایک سو ہلاکتوں کا انتقام لینے کے لئے کیا تھا۔ یہ بھی دعوی کیا تھا کہ ابھی مزید بدلہ ہوگا۔
ایرانی پاسدارن کے اس میزائل حملے کے اگلے روز عراق نے اپنے سفیر ناصر عبدالمحسن کو ایران سے واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن سفیر کو بلاتے ہوئے کہا گیا ہے مشورے کے لئے بلایا گیا ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 6 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل



