Advertisement
پاکستان

تمام سیاسی پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا ،ملک میں انتخابات 8 فروری کو چاہتے ہیں ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے جذبے کے ساتھ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 17th 2024, 1:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
تمام سیاسی پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا ،ملک میں انتخابات 8 فروری کو چاہتے ہیں ،سراج الحق

 جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہر قیمت پر 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات  کا انعقاد چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے جذبے کے ساتھ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، اب تک 241 قومی اسمبلی اور 531 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک ہے سینیٹ کی طرف سے الیکشن مؤخر کرنے کی قرارداد آتی ہے اور مسلسل تیسری قرارداد سینیٹ میں پیش کی گئی ہے ، سینیٹ کی قرارداد آئین سے 100 فیصد تضاد ہے، ظلم جبر اور کرہشن کے خاتمہ ووٹ کے نظام سے بدلا جاسکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پچھلے  5 سالوں میں تمام جماعتوں نے حکومت کی ہے لیکن تمام پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا وعدے پورے نہیں کیے، بس نیب سے کیس ختم کیے بینک اکاونٹ میں اضافہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں کو صاف پانی مسیر نہیں ہے لوگ یرقان سے مر جاتے ہیں یہ صرف ان جماعتوں کی وجہ سے ہے۔

Advertisement