پی ٹی آئی نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی
آئندہ انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کے 266 امیدوار میدان میں ہیں تاہم 8 امیدواروں کا فیصلہ باقی ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں۔
آئندہ انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کے 266 امیدوار میدان میں ہیں تاہم 8 امیدواروں کا فیصلہ باقی ہے۔
پی ٹی آئی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے 859 امیدوار میدان میں اتارے ہیں تاہم دونوں ایوانوں کے لیے تاحال 47 امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہ کیا جاسکا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے کُل 266 حلقوں سے امیدوار میدان میں ہیں تاہم 8 حلقوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل نہ ہوسکے۔
پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں میں سے تاحال 5 حلقوں میں سے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں جبکہ سندھ کے 130 حلقوں میں سے بھی پی ٹی آئی کے 10 امیدواروں کے نام تاحال فائنل نہیں ہوسکے۔
? عام انتخابات برائے 8 فروری 2024 کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، تفصیلات کیلئے لنک:https://t.co/ynP0anRvMY
— PTI (@PTIofficial) January 18, 2024
اسی طرح خیبرپختونخوا کے 115 حلقوں سے بھی پی ٹی آئی 4 امیدواروں کے حتمی نام نہیں دے سکی، بلوچستان اسمبلی کیلئے بھی تاحال کل 51 حلقوں سے 20 حلقے پی ٹی آئی کے امیدواروں سے خالی ہیں۔
قومی اسمبلی کے لئے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے اہم رہنما درج ذیل ہیں۔
| این اے 10 | بونیر | بیرسٹر گوہر |
| این اے 18 | ہری پور | عمر ایوب خان |
| این اے 19 | صوابی-1 | اسد قیصر |
| این اے 23 | مردان-3 | علی محمد خان |
| این اے 35 | کوہاٹ | شہریار آفریدی |
| این اے 41 | لکی مروت | شیر افضل مروت |
| این اے 44 | ڈیرہ اسماعیل خان -1 | علی امین گنڈاپور |
| این اے 130 | لاہور-14 | ڈاکٹر یاسمین راشد |
| این اے 150 | ملتان-3 | زین قریشی |
| این اے 151 | ملتان-4 | مہربانو قریشی |

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل

