پاک ایران صورتحال کی بہت ہی قریب سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں،امریکی مشیر برائے قومی سلامتی
دو نوں ممالک کے پاس بڑی تعداد میں اسلحہ ہے اور ہم ان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے،جان کربی

.jpg&w=3840&q=75)
امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان موجود صورتحال کی بہت ہی قریب سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔
وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ دو نوں ممالک کے پاس بڑی تعداد میں اسلحہ ہے اور ہم ان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہم واضح طور پر جنوبی اور وسطی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے اور ہم اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاکستان اپنی فوجی کارروائیوں پر خود بات کرے گا وہ اس بارے میں محتاط رہنا چاہتے ہیں۔ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں کہ آیا امریکا کو پاکستان کے جوابی حملے بارے کوئی پیشگی اطلاع تھی۔
دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کسی بھی صورت میں نہیں بڑھانا چاہیے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کشیدگی کا تعلق غزہ کے تنازع سے نہیں ہے لیکن خطے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے تنازعات میں اضافے کا خطرہ ہے۔پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی ملک ہے۔
انہوں نے کہا ہم نے پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات کی اہمیت کے بارے میں حکومت پاکستان کے تبصرے سنے ہیں جو ہمارے خیال میں نتیجہ خیز اورمفید بیانات تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق یقینی طور پر کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور تحمل سے کام لیں۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 10 minutes ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- a day ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 5 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- a day ago






