اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کو تمام بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ملک بھر میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔
مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور عوام کو بنیادی ضروریات اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا کہ میں محمد نواز شریف کو مانسہرہ کی عوام سے دلی عقیدت ہے انہوں نے اگر الیکشن لڑنے کا فیصلہ دس سال بعد کیا تواس کی انتخابی مہم کا آغاز مانسہرہ سے کیا ۔
مریم نواز نے کہا کہ لوگوں نے مختلف علاقوں سے نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا کسی نے کہا کہ بلوچستان سے لڑیں کسی نے کہا کہ کراچی سے لڑیں لیکن میاں محمد نواز شریف نے کہا پورا پاکستان میری جان کا ٹکڑا ہے لیکن الیکشن میں مانسہرہ سے ہی لڑوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں محمد نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا انہوں نے نہ دن دیکھا نہ رات بس پاکستان کی ترقی کیلئے کام کیا ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کو تمام بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 6 گھنٹے قبل


