ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی شہر ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر ’رام مندر‘ کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے


بھارت : پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسے بھارت میں مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانے کی کوشش قرار دیا جائے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدیوں پرانی مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند ہندوئوں کے ہجوم نے شہید کر دیا تھا، افسوسناک بات یہ ہے کہ ہندوستان کی اعلیٰ عدلیہ نے نہ صرف اس گھناؤنے فعل کے ذمہ دار مجرموں کو بری کر دیا بلکہ شہید کی گئی مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دے دی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی شہر ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر ’رام مندر‘ کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے ۔
یہ ہندوستانی مسلمانوں کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی پسماندگی کے لیے جاری کوششوں کا ایک اہم پہلو ہے۔شہید کی گئی بابری مسجد کی جگہ پر بنایا گیا مندر آنے والے وقتوں میں ہندوستان کی جمہوریت کے چہرے پر سیاہ دھبہ بنے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ’ہندوتوا‘ نظریے کی بڑھتی لہر مذہبی ہم آہنگی اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔عالمی برادری کو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔
اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں کو بھارت میں اسلامی ثقافتی مقامات کو انتہا پسند گروہوں سے بچانے اور بھارت میں اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل





