Advertisement
پاکستان

انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو اب تک 49 ویزے جاری کئے گئے ہیں، نگران وزیر اطلاعات

غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کے حوالے سے بعض عناصر افواہیں پھیلا رہے ہیں جو حقائق کے منافی ہیں، مرتضیٰ سولنگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 23rd 2024, 10:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو اب تک 49 ویزے جاری کئے گئے ہیں، نگران وزیر اطلاعات

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات 2024 کی کوریج کے لیے غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کے حوالے سے بعض عناصر افواہیں پھیلا رہے ہیں جو حقائق کے منافی ہیں، 8 فروری کے انتخابات کی کوریج کے لیے اس وقت تک 49 غیر ملکی صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو ویزے جاری کئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات کی کوریج کے لیے متعدد بین الاقوامی صحافیوں نے ویزوں کی درخواستیں دی ہیں، اب تک 49 ویزے (اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے لیے) جاری کئے گئے ہیں اور 32 درخواستیں زیر غور ہیں جبکہ دنیا کے مختلف حصوں سے اب بھی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کو الیکشن کی کوریج کے لیے 32 درخواستیں موصول ہوئیں جن پر کارروائی جاری ہے کیونکہ انڈیا میں ویزا جاری کرنے کے لیے مینوئل سسٹم موجود ہے۔ ای سی پی ایکریڈیٹیشن کارڈز کے حصول کے لیے پاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا نمائندوں اور ان سے منسلک پاکستانی سٹاف کی جانب سے اب تک 174 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مبصرین کی کیٹیگری کے تحت برطانیہ سے 25، رشین فیڈریشن سے 8، جاپان سے 13، جنوبی افریقہ سے 2 جبکہ دولت مشترکہ سے 5 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کے مقامی میڈیا ہائوسز کو ایکریڈیٹیشن کارڈز بھی جاری کئے جا رہے ہیں، اب تک 6 ہزار 65 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کئے گئے جن میں لاہور سے 1200، کراچی سے 1470، پشاور سے 1050، کوئٹہ سے 600، حیدر آباد سے 355، فیصل آباد سے 250 اور ملتان سے 290 صحافی شامل ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ انتخابات کیلئے عالمی مبصرین کی تعداد 55 ہے۔  پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ الیکشن کی کوریج کے لیے میڈیا سیل قائم کرے گا جہاں میڈیا کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صحافیوں کی سہولت کے لیے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ میں بھی الیکشن سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔ وفاقی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، حکومت غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کو سکیورٹی کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 3 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 17 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • an hour ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • an hour ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 4 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 21 hours ago
Advertisement