نئے ضوابط میں ہوم ڈلیوری کے لیے موٹر سائیکلوں کے استعمال پر بھی غور کیا گیا ہے


ریاض: سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہوم ڈلیوری کے شعبے کو منظم کرنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نئے ضوابط مرحلہ وار لاگو ہوں گے۔نئے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ فوڈ ڈلیوری اور ہوم ڈلیوری میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو 14 ماہ میں ہلکی ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے وابستہ ہونا پڑے گا۔
ضوابط میں ہلکے ٹرانسپورٹ ذرائع میں اشتہارات کے استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے تاہم اس کے لیے وزارت بلدیات ودیہی امور کے ساتھ افہام و تفہیم ضروری ہو گی۔نئے ضوابط میں ہوم ڈلیوری کے لیے موٹر سائیکلوں کے استعمال پر بھی غور کیا گیا ہے۔ ہوم ڈلیوری کمپنیوں کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ وابستہ ہو جانے کے بعد خود کار نظام کے تحت ملازمین کے چہروں کی شناخت کی جائے۔
نئے ضوابط میں اس بات کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ ہوم ڈلیوری کے شعبے سے وابستہ غیر ملکی کارکنان کو یکساں یونیفارم پہننا چاہیے۔ا
تھارٹی نے کہا ہے کہ نئے ضوابط پر مرحلہ وار عمل کیا جائے تاکہ ہوم ڈلیوری کا شعبہ منظم کیا جا سکے اور اس کا آغاز اس شعبے سے وابستہ سعودیوں سے ہو گا جنہیں سب سے پہلے ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے وابستہ ہونا ہو گا۔سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام نئے ضوابط ہوم ڈلیوری کے شعبے کو منظم کرنے اور خدمات کی بہتری کے علاوہ نظم وضبط پیدا کرنے کے لیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 hours ago





