مقامی شہریوں اورمملکت میں مقیم غیرملکی ’’ڈیزیز ایکس‘‘سے تشویش میں مبتلا نہ ہوں، سعودی وزارت صحت
عالمی ادارہ صحت کا بیان فرضی منظر نامے اور تخیلاتی صورتحال پر مشتمل ہے


جدہ: سعودی وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر مستقبل میں پھلنے والے نامعلوم وبائی مرض ’’ڈیزیز ایکس‘‘ سے تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ایکس بیماری اس قدر خطرناک نہیں جتنا کہ عالمی ادارہ صحت کے بیان سے محسوس ہوتا ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کا بیان فرضی منظر نامے اور تخیلاتی صورتحال پر مشتمل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی خبر ہر سال جاری کی جاتی ہے۔ وزارت صحت نامعلوم امراض سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار رہتی ہے اور ہر طرح کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھتی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور ماہرین صحت گزشتہ عشروں کے دوران جو بیانات دیتے رہے ہیں ان کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اپنے یہاں صحت نظام کو موثر بنائیں۔
وبائی صورتحال پر نظر رکھنے اور ان سے نمٹنے کے لیے موثر انتظامات کا اہتمام کریں۔وزارت صحت نے کہا کہ ہر سال انتباہ کے اجرا کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ دنیا بھر کے انسان یکے بعد دیگرے وباؤں سے دوچار ہوسکتے ہیں کیونکہ ہم سب جراثیم اور بڑی تعداد میں وائرس زدہ ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 10 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 12 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل









