جی این این سوشل

پاکستان

بلاول بھٹو وڈیرہ ابن وڈیرہ ہے، میں نے ان کی طرح شکایت نہیں کی، عطاء تارڑ

پیپلز پارٹی کی بدیانتی اورکرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلاول بھٹو وڈیرہ ابن وڈیرہ ہے، میں نے ان کی طرح شکایت نہیں کی، عطاء تارڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو وڈیرہ ابن وڈیرہ ہیں، میں نے ان کی طرح شکایت نہیں کی کہ پاپا عطاء مجھے تنگ کرتے ہیں۔ اپنی اعلی شاندار گاڑی سے اتر کر کسی غریب خانے میں بھی جائیں، پیپلز پارٹی کی بدیانتی اورکرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے، لوگوں کو روٹی دینے کا دعوی کرنے والے ٹینکروں سے پانی پینے کو دیتے ہیں

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ دھاوا بولنا ہوتا تو سب کو بتا کر چاتا، ہم نے پر امن احتجاج کیا جو ہمارا حق ہے۔ پیپلزپارٹی کے یہاں نہ تو ووٹرز ہیں اور نہ سپورٹرز موجود ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس لاہور میں الیکشن لڑنے کے لیے صرف پیسہ ہے۔

بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی منطق ہے بارش سے موازنہ کرتے ہیں، کراچی میں جب بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، لاہور میں جب بارش ہو تو پانی سڑکوں پر کھڑا نہیں ہوتا، لاہور میں سیوریج سسٹم موجود ہے۔ یہ لوگ بات روٹی، کپڑا اور مکان کی باتیں کرتے ہیں، روٹی کیا دینی تھی، کراچی کے لوگوں کا پانی بھی چھین لیا، کراچی میں گھروں تک پانی ٹینکروں کے ذریعے آتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں تعمیر و ترقی واضح نظر آتی ہے، پیپلز پارٹی کی بد دیانتی اور کرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، پی کے ایل آئی جیسا ایک اسپتال بتادیں جو آپ نے سندھ میں بنایا ہو؟۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اپنی اعلی شاندار گاڑی سے اتر کر کسی غریب خانے میں بھی جائیں،اعلی شان بنگلوں میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوتی۔ نگران وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن نیوٹرل رہ کر اپنا کردار ادا کریں۔

تجارت

ڈنمارک کا پا کستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عزم

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہےاور اِس سلسلے میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کا ایک مثبت اثر پڑے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک کا پا کستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عزم

ڈنمارک نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش کاروباری وفد نے وفاقی وزراء کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہا کہ وہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ 

وفاقی وزراء نے کہا کہ معدنیات کے وسیع ذخائر کے باعث اِس شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ہرممکن سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہےاور اِس سلسلے میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کا ایک مثبت اثر پڑے گا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ڈنمارک پاکستان کا اہم کاروباری شراکت دار ہے اور معدنیات کے شعبے میں تعاون اور دوطرفہ کاروباری سرگرمیوں سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی وفد کی ملاقات، پانچ ہزار الیکٹر ک بسوں کے پراجیکٹ کا جائزہ

پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  سے چینی وفد کی ملاقات، پانچ ہزار الیکٹر ک بسوں کے پراجیکٹ کا جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کی وہیکل کمپنی چونگ اوئنگ سی آر آر سی ہینگ ٹونگ کے چیئرمین لیو جونہوا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں پنجاب بھر میں پانچ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزارالیکٹرک بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔پانچ سال میں بڑے شہروں میں ”اینڈ ٹو اینڈ“گرین ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا جائے گا۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ چین ہر شعبہ ہائے زندگی میں لیڈ کررہا ہے،تعاون اورمہارت سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔بڑے شہروں کے عوام کے لئے مکمل گرین ٹرانسپورٹ سسٹم چاہتے ہیں۔ٹریفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے،ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔لوگ تیزی سے الیکٹر ک وہیکل کی طرف راغب ہورہے ہیں۔چین کی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔لاہور میں چینی ٹرانسپورٹ  کمپنیز کو خوش آمدید کہیں گے اوربھرپور معاونت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں۔شہبازشریف نے اورنج لائن اورمیٹروبس سسٹم کا میابی سے لانچ کیا۔لاہور کے بہت سے ایریاز میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مکمل طورپر ری ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں۔ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، بس سٹاپ اورچارجنگ سسٹم اوردیگر سہولتیں چاہتے ہیں۔چین جیسے ملک سے دوستی خوش بختی کے مترادف ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی  برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

پاکستان کی سات علاقائی ممالک کو برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق افغانستان ، چین ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، بھارت ، نیپال اور مالدیپ کو جولائی کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 339.880 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی مجموعی برآمدات 2390.595 ملین ڈالر کا 14.21 فیصد ہے۔

دیگرپڑوسی ممالک کے مقابلے میں چین پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ہے۔جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، جولائی میں افغانستان کو برآمدات کاحجم 88.065 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں بنگلہ دیش کو برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 8.65 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو57.86ملین ڈالرز رمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی میں 53.25ملین ڈالر تھا۔

اسی طرح سری لنکا کو برآمدات کا حجم 32.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی کے 20.46 ملین ڈالرکے مقابلے میں 59.86 فیصد زیادہ ہے۔جولائی میں نیپال کو پاکستانی برآمدات کاحجم 0.21ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 0.15 ملین ڈالرتھا۔

مالدیپ کو برآمدات 15.51 فیصد اضافے سے گزشتہ سال جولائی کے 0.793 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں سال 0.916 ملین ڈالر ہو گئیں۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر51.54 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات پر1.506 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ سال جولائی میں 994ملین ڈالرتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll