جی این این سوشل

پاکستان

حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا، حافظ نعیم

حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ آئی پی پیز کو ہر طرح کی سہولیات دی جا رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا، حافظ نعیم
حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا، حافظ نعیم

لاہور : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معدنی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکمران طبقے کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ آئی پی پیز کو ہر طرح کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پاکستان کی سب سے مؤثر سیاسی جماعت ہے اور وہ ملک میں سیاسی خلا کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل سے مایوس نہیں ہونے دیگی اور انہیں ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکمران طبقے کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں موجود تمام فرقوں کا احترام کرتی ہے اور خواتین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایک نئی سیاسی ثقافت پیدا کرنا چاہتی ہے اور وہ اس کے لیے نوجوانوں سے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں موجود مافیا کے خلاف جدوجہد کرے گی اور عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے کام کرے گی۔

پاکستان

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی، بانی چیئرمین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تویہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں، 9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 9 مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، مجھے اغوا کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی اور 9 مئی کی سازش بھی اسی نے کی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کے لیے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے ، ہم بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، بات چیت کو کبھی نہ نہیں کی لیکن بات ان کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں، جو ان کو لے کر آئے ہیں، حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں، ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے اور تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں، پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں، پاکستان میں سب سے بڑا سماجی کارکن میں ہوں، ہم نے دو ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’ویر زارا‘ 20 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ 

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی اور پاکستانی کے درمیان محبت کی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

'ویر زارا نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی اور دنیا بھر میں 97 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویر زارا کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

ملزم آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں ایک قیدی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق یہ واقعہ 29 اگست کو جیل کی چکر مسجد کے قریب پیش آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی آتش حسین نے اپنے ساتھی قیدی انجم سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور اس پر کٹر سے حملہ کر دیا۔ آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی قیدی کا فوری طور پر طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔

اس واقعے کے سلسلے میں جیل حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال گواہ ہیں۔

 جیل انتظامیہ نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll